کمسن بچی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت کا حکم

 
0
123

 انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔
کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے کمسن بچی کے زیادتی کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔

عدالت نے ملزم امجد علی عرف ذکریا کو سزائے موت کا حکم دیدیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے سکھن پولیس اسٹیشن کی حدود میں 5 سال قبل بچی کو ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم امجد کو رواں ماہ زیادتی کے ایک اور مقدمے میں بھی سزائے موت سنائی جاچکی ہے۔