متروکہ وقف املاک کیس :سپریم کورٹ کا بڑا حکم آگیا

 
0
111

سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک کیس کی سماعت ہوئی ۔
عدالت نے متروکہ وقف املاک پراپرٹیز کا آڈٹ تین ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیدیا

عدالت نے کراچی میں متروکہ املاک پر غیر قانونی قابضین کی نشاندہی کرنے کا حکم دیدیا۔
چیئرمین ون مین کمیشن نے موقف اپنایا کہ متروکہ املاک کی چودہ ہزار 360 ایکڑ پرغیر قانونی قبضہ تھا،اب تک گیارہ ہزار 13 ایکڑ پر قبضہ چھڑوالیا گیا ہے، واگزار کرائی اراضی کی مالیت 2 بلین سے اوپر ہے،
جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیے کہ دو ارب کی اراضی کا واگزار ہونا بڑی پیشرفت ہے،

عدالت نے آڈٹ مکمل کرنے کا حکم دیکر سماعت جنوری 2023 تک ملتوی کردی۔