اسلام آباد ہائیکورٹ کے نومنتخب ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

 
0
120

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات ہونے والے نومنتخب ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نومنتخب معزز جج صاحبان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔

جس میں جسٹس اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر نے عہدے کا حلف اٹھالیا۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے بھی بطور مستقل جج ہائیکورٹ کا حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے تینوں ججز سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے معزز ججز، وکلاء اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جوڈیشل کمیشن ، پارلیمانی کمیٹی کے بعد صدر مملکت نے ججز کی مستقل تعیناتی کی منظوری دی تھی

صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے تینوں ججز کی مستقل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تینوں ججز کو 17 دسمبر 2021 میں ایک سال کے لیے ایڈہاک جج تعینات کیا گیا تھا۔

ججز نے مستقلی کے بعد آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا

ججز نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے حلف ناموں پر دستخط کیے