سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن کو”سوری” کے لیے 26 سال 9 ماہ اور 6 دن لگے

 
0
170

راولپنڈی میں یہ 1996 کے ولز ورلڈ کپ کا 14 واں میچ تھا جو 25 فروری 1996 کو کھیلا گیا تھا، اس اہم میچ جنوبی افریقہ نے 78 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ،
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ جنوبی افریقہ کی انگلینڈ کے خلاف یہ مسلسل 6ویں جیت تھی۔
جنوبی افریقہ کےکپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقہ نے محدود 50 اوورز میں 10 وکٹوں پر230 رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 44.3 اوورز میں 152 پر آؤٹ ہوگئی، بطور اوپنر انگلینڈ کے کپتان مائیک ایتھرٹن صفر پر شان پولک کی گیند پر پا لفرا مین کے ہاتھوں وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوگئے۔
شکست کی وجوہات کے حوالے سے پاکستان کے ورلڈکپ 1996 کے ایکیڈیٹڈ جرنلسٹ اصغر علی مبارک نے انگلش کپتان سے سوال شکست کی وجوہات سے متعلق کیا جس پر وہ سیخ پا ہوگے اور کہا کہ کوئی اس”….” کو یہاں سے نکالے
جس پر بعد ازاں سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی اور سا ری صحافی برادری نے معافی کا مطالبہ کیا
کچھ عرصے بعد جرنلسٹ اصغر علی نے اسلام آباد کی سینئر سول جج کی عدالت میں ہتک عزت کا دعوئ کیا انگلش کرکٹ بورڈ اور کھلاڑی کی جانب سے معافی پر معاملہ ختم ہوا
تاہم گزشتہ روز سرینا ہوٹل میں ملاقات میں سابق انگلش کپتان نے ”سوری” کہا اس سوری کے لیے 26 سال 9 ماہ اور 6 دن لگے