ضلع غذرکے عوام دور جدید میں بھی بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے،گوہرشاہ ایڈووکیٹ

 
0
108

غذر(آئی پی ایس)غذر روڈ کی خستہ حالی اور گلگت بلتستان میں سب سے بڑا ضلع ہونے کے باوجود عوام بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن غذر سابق اومیدوار گلگت بلتستان اسمبلی گوہرشاہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کیا.

انہوں نے کہا کہ میں گلگت بلتستان کے اعلیٰ حکام اور چیف چچ گلگت بلتستان چیف کورٹ سے درخواست ہے کہ غذر ضلع میں بھی چیف کورٹ کا سرکٹ بنچ قائم کرکے متاثرین اور سائلان کو سستا انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اور میں غذر بار کے تمام وکلاء برادری کی جانب سے بھی زمہ دار حکام سے غذر میں چیف کورٹ کا سرکٹ بنچ قائم کرنے کا ڈیمانڈ کرتا ہوں چونکہ روڈ کی حالت زار اور وسائل کا فقدان نے غذر کے عوام کا جینا مہال کردیا ہیں۔

چیف کورٹ کی سرکٹ بنچ غذر کے عوام کے لئے اشد ضرورت ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فلفور چیف کورٹ کی سرکٹ بنچ غذر میں بھی قائم کرکے انصاف کے تقاضے پوری کریں۔