اسلام آباد میں انوائرمنٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
136

اسلام آباد: سئنیر سپیشل مجسٹریٹ عدالت سی ۔ڈی ۔اے/ ایم ۔سی۔آئی اسلام آباد کی کارروائی۔ایڈمن افیسر شفا انٹرنیشنل لمیٹڈ H-8 اسلام آباد کے علاوہ 7 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے
سئنیر سپشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے تھانہ ترنول،تھانہ کوہسار، اور تھانہ I-9 ایس ایچ اوز کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیاجائے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں انوائرمنٹ قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ نے چالان سئنیر سپشل مجسٹریٹ عدالت کو بجھوادئیے گے تھے ۔

عدالت نے متعدد چالان کی روشنی میں کارروائی کرکے ملوث ملزمان کو متعدد بار نوٹسسز جاری کرکے طلب کرلیا تھا۔

ملزمان پیش نہیں ہورہے تھے ۔

عدالت نے سے قبل بھی عدالتی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں ملزمان کے وانٹ گرفتاری جاری کیے ھوے ھیں۔

اسلام آباد کی تھانہ ترنول،تھانہ کوہسار، اور تھانہ I-9 ایس ایچ اوز ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کرکے آئندہ سماعت07 دسمبر 2022 کو پیشں کیا جائے ۔۔۔