اللہ نے تین دفعہ نوازشریف کووزیراعظم بنایا،کیپٹن صفدر

 
0
385

اسلام آباد،اکتو بر26(ٹی این ایس) : سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ اللہ نے تین دفعہ نوازشریف کووزیراعظم بنایا، یہ نوازشریف کو کتنی دفعہ باہر نکالیں گے؟ آج بھی22کروڑعوام جانتی ہے کہ نوازشریف کےساتھ زیادتی ہوئی ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں میراجینامرنا قائد اعظم کے پاکستان کے لیے ہے،یہ نوازشریف کے ساتھ نہیں،نظریہ پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ اور مریم عدالت ساتھ کیوں نہیں آتے؟ تو کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ یہ سوال سیکورٹی والوں سے پوچھیں ،آپ کہتے ہیں تو ہم دونوں یہاں بیٹھ جاتے ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ اصل کپتان میں ہوں عمران خان نہیں۔