اسلام آباد،اکتو بر 26(ٹی این ایس) :مریم نواز کے بیان پر ترجمان نیب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کسی ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے بیان دیا تھا کہ نیب کی ٹیم نے لندن کا دورہ کیا تھا تو انکو کوئی شواہد نہیں ملے جس پر نیب کے ترجمان نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی کسی ٹیم نے لندن کا دورہ نہیں کیا ۔نیب کی ٹیم کو شواہد نہ ملنے کا تاثر بے بنیاد ہے ۔نیب کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیب کی انکوئری ٹیم کا لندن جانے کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔












