چیئرمین نیب کی نیشنل بینک کے صدر سعید احمد کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت

 
0
483

اسلام آباد اکتوبر 26(ٹی این ایس) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیب کو نیشنل بینک کے صدر سعید احمد ، جو کہ نیب کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں، کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے لئے وزارت داخلہ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بات نیب کی طرف سے جمعرات کو یہاں جاری ایک بیان میں کہی گئی ہے۔