شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 بند

 
0
173

موٹروے ایم 2 شدید دھند کے باعث لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک بند کردی گئی ۔

موٹروے حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ون بھی پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی تک شدید دھند کے باعث بند کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق موٹروے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک بند ہے جبکہ ایم 3شرقپور سے رجانہ انٹرچینج تک بند کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایل ایس ایم ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک جبکہ موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کی گئی ہے۔

موٹروے پولیس کی جانب سے ڈرائیورز کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی۔