ایس ایچ او پیرودھائی اعزاز عظیم کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی،رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار

 
0
168

ایس ایچ او پیرودھائی اعزاز عظیم کی ہمراہ پولیس ٹیم موثر کاروائی،رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ 10موٹرسائیکل اور09چھینے گئے موبائل فون برآمد۔تفصیلات کے مطابق اے ایس پی سٹی ماہم خان کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی اعزاز عظیم نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری اورسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گینگ کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کے سرغنہ نعمت اللہ اور مشال خان شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ 10موٹرسائیکل اور09چھینے گئے موبائل فون برآمدہوئے،اے ایس پی سٹی ماہم خان نے بتایاکہ ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں، ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں