وزیراعظم شہباز شریف اور سردار تنویر الیاس خان کے درمیان سخت تلخی

 
0
98

میرپور:وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے درمیان تقریب میں سخت تلخی۔ منگلا کی ایک تقریب میں جہاں شہباز شریف مدعو تھے وہاں وزیراعظم آزادکشمیر کو جان بوجھ کر تقریر کا موقع نہیں دیا گیا اور نہ ہی شہباز شریف نے متاثرین منگلا کے دیرینہ مطالبات میں سے کسی ایک پر بھی توجہ دی یا حل کرنے کا اعلان کیا ۔ اس رویے پر وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے ریاستی تشخص پامال کرنے پر جاری تقریب میں احتجاج کرتے ہوئے شہباز شریف کو کھری کھری سنا دیں۔وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کچھ دیر بعد میرپور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرنے والے ہیں۔