منشیات کا استعمال نوجوانوں خاص کر طلباءکیلئے ان کی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے خود کو اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی اس ناسور سے بچائیں، قاضی جمیل الرحمان انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد

 
0
205

اسلام آباد 25 نومبر 2021 (ٹی این ایس): منشیات کا استعمال نوجوانوں خاص کر طلباءکیلئے ان کی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے خود کو اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی اس ناسور سے بچائیں، پولیس اینٹی نارکوٹکس یونٹ منشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہا ہے جس کی بدولت وفاقی دارلحکومت میں منشیات کی فروخت اوراستعمال میں واضع کمی آئی ہے جبکہ خواتین و بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اسلام آباد پولیس نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کیاجو متاثرہ خواتین و بچوں کو فوری ریلیف فراہم کررہا ہے پولیس کے ان اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پزیرائی حاصل ہورہی ہے،یہ باتیںآئی جی اسلام آباد نے کسٹ یونیورسٹی کے طلباءکو لیکچر کے دوران کہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان کے احکامات کی روشنی میں وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے لئے خصوصی آگاہی مہم کے حوالے سے سمینارز منعقد کئے جارہے ہیں ،اسی سلسلے میں کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کسٹ میں سمینار کا انعقاد کیا گیا،جس میں آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر میاں منصور احمد، ایس ایس پی ٹریفک محمد عمر خان،اے ایس پی ٹریفک عائشہ گل سمیت پولیس کے دیگر افسران یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلباءنے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔
آئی جی اسلام آباد نے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے باقاعدہ طور پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوئون جاری کر رکھا ہے،اس کے تدارک اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف موثر کارروائیوں کے لیے خصوصی طور پر اینٹی نارکوٹکس یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں منشیات کی فروخت اوراستعمال میں واضع کمی آئی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات اورآئس جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا کر دار ادا کریں، اس ناسور کے خاتمے کے لئے علماءکرام اپنے خطابات میں بھی لوگوں میں آگاہی فراہم کر رہے ہیں آپ بھی اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کے خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔
انھوں نے مزید کہا کہ خواتین و بچوں پر تشدد کی روک تھام کے لئے اسلام آباد پولیس نے جینڈر پروٹیکشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس پر خواتین بذریعہ ڈیسک اور ہیلپ لائن8090 اپنی شکایات درج کروا رہی ہیں جینڈر پروٹیکشن یونٹ پر خصوصی طور پر خواتین عملہ تعینات کیا گیا تا کہ خواتین بلا جھجک اپنے مسائل بیان کر سکیں اب تک سینکڑوں خواتین جینڈر پروٹیکشن یونٹ کے ذریعے ریلیف حاصل کر چکی ہیں خواتین صرف ایک کال پر جینڈر پروٹیکشن یونٹ کا عملہ فوری طور پر مدد کے لئے پہنچ جاتا ہے ،اسلام آباد پولیس کے اس اقدام کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے،وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز کے انعقاد کا مقصد منشیات کے استعمال کے نقصانات اور اسلام آباد پولیس کی طرف سے شہریوں کے سہولیات کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے ،اس سے قبل آئی جی اسلام آباد فاسٹ اور کامسیٹس یونیورسٹی میں لیکچر کا اہتمام کر چکے ہیں مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔