داریل میں بچیوں کی سکول کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،ثریازمان

 
0
114

 پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ کی مرکزی نائب صدر و پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان نے کہا کہ داریل میں بچیوں کی مڈل سکول کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور سکول جلانے کے وجوہات کو عوام اور حکومت کے سامنے لایا جائے گا ۔

انھوں نے کہا کہ طالبات کو تعلیم سے دور رکھنے کی سازش کو کبھی کامیاب ہونا نہیں دیا جائے گا. انھوں نے کہا کہ داریل کے عوام مل کر ان تعلیم دشمن عناصر کے خلاف احتجاج کرینگے کیونکہ خواتین کی تعلیم کے بغیر کسی بھی علاقے کی ترقی مکمن نہیں ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ماضی میں ایک سازش کے تحت دیامر کے خواتین کو تعلیم سے دور رکھا گیا ہے اور خواتین کو تعلیم حاصل کرنے نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے دیامر تعلیم میں سب سے پیچھے رہ گیا ۔

انھوں نے کہا کہ داریل کے عوام باشعور ہیں اور اب عوام چاہتے ہیں کہ ان کی بچیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنا چاہیے ۔ انھوں نے کہا کہ دیامر انتظامیہ فوری طور پر داریل سمیگال میں گرلز کی مڈل سکول جلانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے مجرموں کو فوری گرفتار کرے اور قانون کے مطابق ان کو سخت سزا دیں ۔ پارلیمانی سیکریٹری برائے تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان نے مزید کہا کہ داریل کی بچوں کو تعلیم سے کسی صورت دور نہیں رکھا جائے گا ۔ تعلیم دشمن عناصر کو قلم کی طاقت سے شکست دینگے اور وہ دن دور نہیں کہ داریل کی بچیاں اعلی تعلیم حاصل کر کے گلگت بلتستان کا نام روشن کرینگے ۔

ثریا زمان نے کہا کہ دیامر انتظامیہ فوری طور سکول جلانے کی تحقیقات کرے اور مکمل رپورٹ فراہم کرے تاکہ حکومت تعلیم دشمن عناصر کے خلاف سخت کاروائی کرے گی ۔انھوں نے کہا کہ وہ قوم کبھی ترقی نہیں کر سکتی ہے یہاں خواتین کو تعلیم سے دور رکھا جاتا ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک پر امن ، اور باوقار معاشرے کی ضمانت ہوتی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ داریل میں سکول کو آگ لگانے کا عمل خوفناک ہے اور بہت خطرناک بھی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ دیامر کے عوام اور علماء کرام مل کر ان تعلیم دشمن عناصر کے خلاف مذمت کرے اور ان سازش عناصر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرے تاکہ دوبارہ ایسا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے ۔انھوں نے کہا کہ داریل میں طالبات کا سکول نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہے ۔

خواتین تعلیم کے مخالف عناصر بارہا ایسی گھناونی اور غیر اسلامی اقدامات کے مرتکب ہوکر دیامر کے چہرے کو داغدار کررہے ہیں۔