اسمبلی کی تحلیل، PTI اور ق لیگ کی قیادت میں ایک اور رابطہ

 
0
154

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان ایک اور رابطہ ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مونس الہٰی بھی شریک ہوئے،جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچ گئے جہاں انہوں نے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

فواد چوہدری نے پرویز الہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔