عمران خان کا جنرل باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے منافی ہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

 
0
155

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر ڈبل گیم کا الزام حقیقت کے مخالف ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر کے لوگوں نے عمران خان کو فوج سے لڑایا کیونکہ اندر کے لوگوں کی پارٹی قیادت پر نظر ہے۔

سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے محسن ہیں، جنرل باجوہ کی قیادت میں فوج نے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے اور حکومت چلانے میں ساتھ دیا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جنرل ریٹائرڈ باجوہ کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور ان کے ساتھ زیادتی کی۔