شکوے، شکایتیں اور اختلافات بھلا کر حافظ حسین احمد دوبارہ جمعیت علما اسلام (ف)میں شامل ہو گئے۔
حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماوں کے مابین گلے شکوے دور کئے گئے اور ایک بار پھر متحد ہوکر اپنی جماعت کا کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
مولانا عبدالواسع کی رہائشگاہ پر ہونے والی ملاقات میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی، ملاقات کے دوران حافظ حسین احمد نے دوبارہ جے یو آئی(ف)میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔
حافظ حسین احمد 2 سال قبل پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر برطرف کیے گئے تھے۔