پی ٹی آئی سے مذاکرات؛ حکومت نے اپنی شرائط بتا دیں

 
0
131

اسلام آباد:حکومت نے صدر مملکت عارف علوی کے ذریعے عمران خان کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔
وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، اور اس میں اہم کردار صدر مملکت عارف علوی ادا کررہے ہیں، حکومت کی جانب سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر سے دو ملاقاتیں کرچکے ہیں، جب کہ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بھی شبلی فراز کو اپنا نمائندہ بنا کر ایوان صدر بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے بیک ڈور مذاکرات کے حوالے سے اب خبر آئی ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کو اپنی شرائط بتا دی ہیں اور صدر مملکت کے ذریعے عمران خان کو آئینی بحران سے بچنے کا پیغام بھجوا دیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی قیادت سے خیبرپختونخوا اور پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے کا معاملہ مخر کرنے پر زور دیا ہے۔
وفاقی حکومت الیکشن سے متعلق معاملات پارلیمنٹ میں حل کرنے کی خواہاں ہے اوراسی لئے حکومت نے پی ٹی آئی کو پارلیمنٹ میں واپس آنے کی دعوت دے دی ہے۔
حکومت نے پیغام دیا ہے کہ معاشی صورتحال خراب ہے، اگر مل کر چلا جائے تو سب کیلئے بہتر ہوگا، اور اگر پی ٹی آئی کے لوگ لچک کا مظاہرہ کریں گے تو ہم بھی لچک دکھائیں۔