حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی

 
0
93

اسلام آباد:حکومت نے نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی سمری مسترد کردی ،چیئرمین نیب کی خودمختاری ختم کرنے کی تجویز بھی مستردکردی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزارت قانون نے نیب کو خط لکھ دیا ۔
نیب نے ملازمت کو سول سروس آکوپشنل گروپ ڈکلیر کرنے کی سمری بھیجی تھی۔
وزارت قانون کے خط کے مطابق نیب کی ملازمت کو سول سرونٹس ڈکلیر نہیں کیا جاسکتا ،تجویز منظور کرنے سے نیب خود مختار ادارہ نہیں رہے گا، تجویز منظور کرنے سے چیئرمین نیب کی خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی ۔