وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف اقامہ کیس کی سماعت (کل)ہو گی

 
0
371

اسلام آباد نومبر 12( ٹی این ایس)وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اقامہ کیس کی سماعت کل(پیر) کے روز ہو گی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف سے تحریری جواب طلب کررکھا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے وزیرخارجہ کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ عثمان ڈار نے اپنی درخواست میں خواجہ آصف پر اپنے اثاثے چھپانے کا الزام لگاتے ہوئے عدالت سے ان کی نااہلی کی استدعا کر رکھی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے اپنی درخواست میں کہا کہ اقامہ چھپانے پر خواجہ آصف صادق اور امین نہیں رہے۔