کراچی نومبر 12(ٹی این ایس)پاک سر زمین پارٹی کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا ہے کہ مصطفی کے انکشافات کا مقصد پیغام دینا تھا فوج اور اسٹیبلشمنٹ کراچی میں تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دے سکتی ٗسیکیورٹی ادارے اپنی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ مصطفیٰ کمال نے جو انکشاف کیا ہے وہ درِ اصل یہ پیغام دینا تھا کہ فوج اور اسٹیبلشمنٹ جس نے کراچی کا امن بحال کروایا ٗوہ مزید کسی تشدد کی سیاست کی اجازت نہیں دے سکتی اور اسی وجہ سے اس نے دونوں جماعتوں میں اتحاد قائم کروانے میں کردار ادا کیاکیونکہ سیکیورٹی ادارے اپنی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
ارشد وہرہ نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کی جماعت نہیں ہے اور اس وقت یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے اور جیسا کہ ماضی میں متحدہ کے را کے ساتھ تعلقات رہے ہیں اْس تناظر میں مزید کوئی بھی پھر سے ایسی سیاست کرنے کی اجازت نہیں دے گا جس سے ملک کو نقصان ہو۔