جی بی کے عوام کو گندم کا دانہ میسر نہیں نااہل وزیر اعلی اسلام آباد میں عیاشیوں میں مصروف ہے،امجد ایڈووکیٹ

 
0
61

گلگت (آئی پی ایس) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ۔گلگت بلتستان کی 14لاکھ آبادی کو گندم کا دانہ میسر نہیں.

علاقے میں بجلی کا بحران ، دوسری طرف نااہل وزیر اعلی لاو لشکر سمیت اسلام آباد میں عیاشیوں میں مصروف ہے انہوں نے سٹی گلگت کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ گلگت بلتستان بھر میں آٹا اور بجلی کا بدترین بحران ہے لوگ شدید قسم کے مسائل اور مشکلات سے دو چار ہیں مگر وزیر اعلیٰ حسب معمول سردیوں میں اپنی فوج کے ہمراہ اسلام آباد میں ڈھیرے ڈالے ہوئے ہیں ۔ گلگت بلتستان میں بجٹ کی کمی کا مسئلہ نہیں اصل مسئلہ کرپشن کا ہے گلگت بلتستان کا عوامی بجٹ کبھی بنی گالہ کبھی زمان پارک اور کبھی لانگ مارچ پر خرچ کیا جا رہا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان کی نااہلی کی بدولت علاقے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ رہی ہے وزیر اعلی نے پرائیویٹ کمپنی کے ساتھ معاہدہ جنوری کے مہینے میں کیا ، حالانکہ یہ معاہدہ اکتوبر کے مہینے میں ہونا چاہیے تھا مگر وزیر اعلی اکتوبر نومبر کے مہینے میں لانگ مارچ میں مصروف تھے ، علاقے میں گندم کا شدید بحران پیدا ہوا ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں جن کو 120 کلو گندم ملتا تھا وہ اب موجودہ کٹ پتلی کی نااہلی کے باعث 20 کلو تک آ گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ گندم سبسڈی پر کرپشن ہو رہی ہے اگر یہی سبسڈی کے گندم گلگت بلتستان میں صحیح معنوں میں تقسیم ہوجائے تو گندم بحران میں کمی آسکتی ہے مگر وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کا بجٹ بنی گالہ زمان پارک اور عمران نیازی کے گھریلوے اخراجات کے لئے مختص کیا ہے اور ساتھ ہی اپنے دوست وکلاء کو فائدہ پہنچانے کے لئے کروڑوں روپے دیکر بے بنیاد کیس سپریم کورٹ آف پاکستان میں دائر کیا ہوا ہے ، امجد حسین ایڈووکیٹ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی جماعت سرمایہ داروں کی جماعت ہے ، غریب عوام کے ساتھ نہ عمران خان کا کوئی سروکار ہے اور نہ ہی اس کٹ پتلی کا ۔

امجد حسین ایڈووکیٹ نے پارٹی کارکنوں سے خطاب میں کہا کہ کارکنان اپنی تیاری مکمل کریں ،ان کٹ پتلیوں کو گھر بھیجنے کا وقت ہوا چاہتا ہے ۔