وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

 
0
76

وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی ٹیم کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

وزیراعظم کی زیرصدارت معاشی ٹیم کا اہم اجلاس کچھ دیر بعد ہوگا ،حکومتی معاشی ٹیم وزیراعظم شہبازشریف کو ملکی معاشی صورتحال پر بریفنگ دے گی۔
اجلاس میں وزیر خزانہ، گورنر سٹیٹ بینک ، ایف بی آر کے حکام شریک ہوں گے،اجلاس میں وزیراعظم کو قرضوں کی واپسی سمیت دیگرامور سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کاکہناہے کہ معاشی ٹیم وزیراعظم کو زرمبادلہ کے ذخائر سمیت ڈالرکی قدر پر بریفنگ دے گی ، وزیراعظم شہبازشریف معاشی ٹیم کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔