ق لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تحریک انصاف کی کمیٹی تشکیل

 
0
101

آئندہ الیکشن میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں پیش رفت ہوگئی۔
تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی میں فواد چودھری اور پرویز خٹک بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا پہلا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے لئے کمیٹی بنادی ہے، کمیٹی انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے معاملات کو دیکھے گی۔