اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا ۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات 31 دسمبرکوہی ہوں گے،اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر نہیں کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن پرانی حلقہ بندیوں کے تحت 101 یوسیزمیں الیکشن کرائے گا۔