اسلام آبادجنوری 29(ٹی این ایس):وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے سنگم میں موجود کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں بااثر قوتوں کو نوازنے اورمن پسند منیجنگ کمیٹی لانے کا سلسلہ جاری ہے ۔واپڈا ٹاون اسلام آباد میں کوسرکل رجسٹرارکوآپر یٹو ہاوسنگ سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکل رجسٹرار ملک مظہر علی نے الیکشن رولز 2014کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے واپڈا ٹاون کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی سے من پسند لوگوں کی ووٹر لسٹ تیار کروائی جس کا مقصد طاقت ور اور بااثر مافیہ کا آشرواد حاصل کرناانہیں ہر حال میں اقتدار میں رکھنا ہے ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا ٹاون کی سابقہ منیجنگ کمیٹی کی کرپشن کی داستان زبان زد عام ہونے کے باوجود ان بااثر مافیہ کے خلاف کسی بھی ادارے کی جانب سے کوئی قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔
سابق مینجینگ کمیٹی کے صدر اور موجودہ جیتنے والے گروپ کی کرپشن کی انکوائری رپورٹ ہیومن رائٹس اور وزیر اعظم ہاوس نے طلب کی مگر اس رپورٹ پر ان کے خلاف بھی تحال کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
واپڈا ٹاون کے الیکشن میں صدر کے امیدوار اور متعدد ایگزیکٹیو ممبران کے تصدیق کنندان ہی ڈیفالٹر نکلے،ادارے کے افسران و رجسٹرار کی انکھوں میں دھول جھونک کر اسلام آباد ہاوسنگ سوسائٹی کے سرکل رجسٹرار مبینہ طورپر مختلف سوسائٹیز میں اپنی مرضی کے آڈٹ کرواتے ہیں، سوسائٹی کے ممبران کے بغیر علم میں لائے آڈٹ رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
واپڈا ٹاون ہاؤسنگ سوسائٹی میں حا لیہ الیکشن کا با ئیکا ٹ کرتے ہوئے ریز یڈنٹ گروپ نے مطا لبہ کیا ہے کہ ازسرنو الیکشن کرائے جا ئیں اور دھا ند لی کرانے میں مبینہ طو ر پر ملوث کو اپر یٹو ڈیپار ٹمنٹ کے افسران کیخلاف شفا ف انکوائری کرائی جا ئے۔ایزیڈنٹ گروپ کا دعوی ہے کہ ووٹر لسٹ میں تبدیلی کی گئی ہے جسکی بنیا د پر دھا ندلی کرائی گئی ہے ۔حالیہ الیکشن واپڈا ٹا ون میں 3000ووٹرز کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا سر کل رجسٹر ار ملک مظہر علی طا ہر مبینہ طو ر پر با اثر ما فیا کی پشت پنا ہی کرتا ہے ۔ووٹر لسٹ میں من چا ہی تبد یلی الیکشن والے دن تک ہو تی رہی با اثر اور طا قت ور ما فیاہر قیمت پر اقتدار میں رہنا چا ہتا ہے ۔سینکڑوں انکوائریاں ردی کی ٹو کری کی نزر کر دی گئی ۔کو ئی عمل درآمد نہ ہو سکا وا پڈا ٹا ون اسلا م آبا د کی سا بقہ مینجنگ کمیٹی کے خلا ف کئی درخوا ستیں کواپریٹو ڈیپار ٹمنٹ کو دی گئی جو کہ تا حا ل ادارے کے افسران نے مبینہ طو ر پر نظر انداز کر دی۔ کواپریٹو ڈیپار ٹمنٹ کو درخوا ستوں پر ہیو من را ئٹس آفس اور وزیراعظم ہا وس سے با قا عدہ نو ٹس بھی کر ائے گئے مگر افسران نے کو ئی دلچسپی نہ لی اور یہ کہ سا بقہ مینجنگ کمیٹی جن پر کرپشن کے الزما ت اسکے باو جو دتھے دوبا رہ بر سر اقتدا ر لا یا گیا ۔ وا پڈا ٹا ون اسلا م آبا دکے ممبران تصد یق کنندگان الیکشن کمیشن کے اشتہارات کے مطایق ڈیفا لٹ بھی نکلے ہیں۔ ریز یڈنٹ گروپ نے وزیر دا خلہ پر و فیسر احسن اقبا ل سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ کر پشن اور دھا ندلی میں ملوث ما فیا ء کے خلا ف کا روائی کرائیں۔













