وزیراعظم کے صاحبزادے کا لاہور کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ

 
0
91

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے لاہور کی عدالتوں میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
سلیمان شہباز کا ضمانت کے لئے کل احتساب عدالت پیش ہونے کا امکان ہے، وزیر اعظم کے صاحبزادے اسپیشل کورٹ سینٹرل کے سامنے بھی خود کو سرنڈر کریں گے، سلیمان شہباز احتساب عدالت اور اسپیشل کورٹ سینٹرل سے اشتہاری ہیں ۔
یاد رہے کہ نیب نے سلیمان شہباز اور اہلخانہ کے خلاف منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے ، ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ اور جعلی اکانٹس کا چالان جمع کرا رکھا ہے ۔
یاد رہے کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت پر ہیں اور چند روز قبل ہی وہ وطن واپس پہنچے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو سلیمان شہباز کو گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے وزیراعظم کے صاحبزادے کو عدالت کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔