مونس الٰہی کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد ٹیکس کیخلاف درخواستیں مسترد

 
0
118

لاہور ہائیکورٹ نے رہنما مسلم لیگ ق اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد ٹیکس کیخلاف درخواستیں مسترد کردیں ۔
لاہور ہائیکورٹ میں مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عاصم حفیظ نے درخواستوں پر سماعت کی، مونس الٰہی سمیت 30 افراد نے درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے اثاثے اور جائیدادیں پاکستانی قوانین کی زد نہیں آتیں، وفاقی حکومت بیرون ملک واقع جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی۔
درخواست گزار کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ای پورٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستوں کومسترد کر دیا۔