خواتین ظلم و ستم پر نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ کر سکتی ہیں، سپریم کورٹ

 
0
171

اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ نے شوہر اور سسرال کے ظلم و ستم اور ناروا سلوک پر نکاح تحلیل کی اجازت کی توثیق کر کورٹ نے ظلم کی وجہ سے نکاح تحلیل کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے شوہر کی جانب سے ظلم کرنے پرتحلیل نکاح کے مقدمے میں فیملی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ نے فیصلے میں اپیلیٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا ظلم کی بنیاد پر نکاح تحلیل کا دعویٰ خلع میں تبدیل کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوی ذہنی یا جسمانی ظلم کی بنیاد پر شوہر سے نکاح تحلیل کرنے کا دعویٰ دائر کرنے کی حقدار ہوتی ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ شوہر کا بیوی کے دعوے کے بدلے ازدواجی حقوق پورے نا کرنے کا دعویٰ مہر کی ادائیگی سے بچنے کا محرک ہو سکتا ہے۔