منصور عثمان اعوان اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات

 
0
119

اسلام آباد: صدر مملکت نے منصور عثمان اعوان کی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، منصور عثمان اعوان کی بطور اٹارنی جنرل آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 100 کے تحت دی۔ صدر مملکت نے اشتر اوصاف علی کا اٹارنی جنرل کے عہدے سے استعفی بھی منظور کر لیا۔