پیرس میں فائرنگ، ہلاکتیں 3 ہوگئیں

 
0
112

فرانس میں کرد ثقافتی مرکز پر دائیں بازو کے انتہاپسند کی فائرنگ کے نتیجے میں ہلاکتیں 3 ہوگئیں۔

واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تین زخمی ہیں۔ موقع پر موجود بہادر شخص نے حملہ آور کو قابو کرکے مزید اموات ہونے سے بچالیں، ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

حملہ آور نے پچھلے سال سوڈانی پناہ گزینوں کے کیمپ پر خنجر سے حملہ کیا تھا۔ جیل سے رہائی ملتے ہی پیرس میں پھر لوگوں کو نشانہ بنایا۔

واقعے کے خلاف کرد کمیونٹی نے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا۔ پولیس کی شیلنگ اور ہاتھا پائی کے دوران 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔