استعفوں کا معاملہ: پی ٹی آئی پارلیمانی وفد کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات

 
0
146

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے نمائندہ وفد کی سابق اسپیکر اسد قیصر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس آمد،
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفد کا پارلیمنٹ ہاوس آمد پر خیر مقدم کیا،
پی ٹی آئی کے نمائندہ وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات جاری ہے ۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسد قیصر ، قاسم خان سوری ، ملک عامر ڈوگر، امجد خان نیازی ، فہیم خان ، ڈاکٹر شبیر حسن لال ملی، عطا اللہ ،طاہر اقبال شامل ہیں،
ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ،
پی ٹی آئی کے وفد میں سابق اسپیکر اسد قیصر ، سبابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری ، ملک عامر ڈوگر، امجد خان نیازی ، فہیم خان ، ڈاکٹر شبیر حسن قریشی، لال چن ملی، عطا اللہ ،طاہر اقبال، نیاز احمد جھکڑ، شامل ہیں،
ملاقات میں پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے نشستوں سے استعفوں کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔
سپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے ،استعفوں کے تصدیق کے حوالے سے آئین پاکستان اور قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ، استعفوں کے لئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا ،پہلے بھی پی ٹی آئی ممبران کو استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے مدعو کیا گیا تھا ، پی ٹی آئی کے کراچی سے ایک رکن اسمبلی نے استعفی کی منظوری روکنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ،