اسلام آباد میں سکیورٹی سخت کرنے کا فیصلہ

 
0
121

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد دھماکے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں دھماکے کے بعد سکیورٹی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور اب ناکوں پر پولیس کی معاونت کیلئے ایف سی اہلکار بھی تعینات کئے جائیں گے۔
اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں 1000 ایف سی اہلکار مانگے گئے ہیں۔
ایف سی کے1000اہلکار وفاقی دارالحکومت کے 25 مقامات پر تعینات کئے جائینں گے، اور ناکوں پر موجود پولیس اہلکاروں کی معاونت کریں گے۔