تحریک انصاف آج سے مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کریگی

 
0
127

پاکستان تحریک انصاف آج سے ملک میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 3 ہفتوں بعد تحریک میں شامل ہوں گے۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت نہیں جاتی پی ٹی آئی سڑکوں پر احتجاج کرے گی۔

ترجمان کے مطابق عام انتخابات کرانے سے متعلق وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔

عمران خان کی مصروفیات

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور زمان پارک میں ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں قومی اسمبلی میں استعفوں سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اعتماد کے ووٹ اور صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر بھی مشاورت ہوگی۔