اسلام آبادٹریفک پولیس کے زیر اہتمام کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کو ایک ماہ کی انٹر ن شپ کا آغاز

 
0
567

اسلام آبادجولائی20(ٹی این ایس):اسلام آباد ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طلباء کوایک ماہ کی انٹرنشپ کا آغاز کر دیا گیا ہے دوران انٹرنشپ طلبا و طالبات کو ٹریفک پولیس کے متعلقہ کئے جانے والے کام کی تربیت دی جائے گی جس میں ٹیکنیکل اوورویو ،ریڈیو پروڈکشن ،آن ائیر ٹریننگ، آن ائیر براڈ کاسٹنگ،روڈ سیفٹی ورکشاپس،روڈ سیفٹی سیمینار،لائسینسنگ اوور ویو ،آن فیلڈ آپریشن اور دیگر ٹریفک ایجوکیشن سے متعلق آگاہی دی جائے گی اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ایجوکیشن ونگ 100سے زائدطلباء و طالبا ت کو آئی ٹی پی کے مختلف شعبہ جات کے متعلق آگاہی فراہم کر ے گا ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی پی نے ہمیشہ طلباء کو ہر دل اول دستہ تصور کیا ہے اور آئی ٹی پی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں طلباء اہم کردار ادا کرتے ہیں اس انٹرنشپ کا مقصد کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا ، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنا اور بڑھانا ،عوام اور پولیس کے درمیان خلاء کو پر کرنا ہے تا کہ ایک دوسرے کے لئے اپنائیت کا احساس پیدا ہو انٹرنشپ مکمل ہونے پر طلباء میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے جائیں گے۔