وزیراعظم سے وزیر خارجہ کی ملاقات ،جنیوا کانفرنس پر بریفنگ

 
0
113

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ،ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں ۔
ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی ۔
وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔
مزید براں وزیر خارجہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔