ڈیرہ اسماعیل خان ،کلاچی میں ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ،3اہلکارزخمی

 
0
119

ڈیرہ اسماعیل خان کے کلاچی پولیس سٹیشن کی چیک پوسٹ ٹکواڑہ پر دہشت گردوں کا حملہ۔پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے ڈیرہ کی تاریخ میں دھشتگردوں کا کسی بھی پولیس بلڈنگ پر سب سے بڑا حملہ تھا۔20دہشت گردوں نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کردی ،فائرنگ کے ساتھ ار پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب کی کامیاب حکمت عملی کے باعث پولیس چوکی پر جوانوں کا دہشت گردوں کو بھر پور جواب دیا گیا۔ ڈھائی گھنٹے جاری رہنے والے حملے میں پولیس جوانوں کی بھرپور کارروائی سے دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ڈی پی او ڈیرہ حملے کی اطلاع ملتے ہی چوکی پر پہنچے ۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشت گردہلاک اور زخمی بھی ہوئے جو انکے ساتھی ہمراہ لے گئے۔مقابلے میں تین پولیس جوان زخمی ہوئے جن کو خود ڈی پی او ڈیرہ نے ریسکیو کیا اور ہسپتال منتقل کیا ۔ڈیرہ کی تاریخ میں دہشت گردوں نے یہ سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا گیا تھا ۔دہشت گردپولیس بلڈنگ پر قبضہ کرکے بڑی تباہی مچانا چاھتے تھے مگر سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر ڈی پی او کی حکمت عملی نے انکے عزائم ناکام بنا دئے۔کلاچی سمیت پورے ضلع کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ۔ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب نے ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کسی صورت دہشت گردوں کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔