پی ایس سی کے زیر اہتمام گلگت میں مقامی صحافیوں کی استعدادکار کو بڑھانے کے حوالے سیمنار اختتام پزیر

 
0
139

گلگت (آئی پی ایس) پاکستان انفارمیشن سینٹر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام گلگت میں مقامی صحافیوں کی استعدادکار کو بڑھانے کے حوالے سے ” Emerging Technical Advancements in Print Electronic & Digital Media” کے عنوان سے دو روزہ ورکشاپ اختتام پذیر ہوا۔

سیشن میں سابق نگران وزیراطلاعات، سینئر صحافی، ادیب اور شاعر عنایت اللہ شمالی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انفارمیشن سینٹر کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد احسن اقدام ہے ۔میدان صحافت سے عرصہ دراز سے منسلک رہنے کی وجہ سے میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے لئے ان سرگرمیوں کی ضرورت دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ ضروری ہے مجھے خوشی ہے کہ اب حکومتی سطح پر بھی اس ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے پی آئی سی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے اہم ٹریننگز کے دائراہ کار کو بڑھا کر گلگت بلتستان کے دیگر ضلعوں بلخوص دیامر تک وسعت دی جائے تاکہ تمام صحافی اس سے فائدہ حاصل کرسکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ورکشاپ کے ٹرینرز اور سنٹرل پریس کلب کے اراکین نے پاکستان انفارمیشن سینٹر کا شکریہ ادا اور مستقبل میں بھی ساتھ ملکر کام کرنے کا اعادہ کیا۔ شرکاء سے خطاب میں انچارج انفارمیشن سنیٹر گلگت نے تمام معزز مہمانوں ،ٹرینرز ، پریس کلب انتظامیہ اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

سیشن میں شرکت کرنے والے صحافیوں نے لیکچرز اور ڈیجیٹل میڈیا کے استعمال پر عملی کام کو خوب سراہا ۔سیشن کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفکیٹ اور انعامات تقسیم کئے گیے