این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کے قاتل کی ساتھی کے ہاتھوں پراسرار موت

 
0
145

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم کو مزاحمت پر قتل کرنے والا ملزم گلشن اقبال میں مبینہ طور پر اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق 15 دسمبر کو  این ای ڈی یونیورسٹی کے طالب علم بلال کے قتل میں ملوث ملزم جمعہ خان عرف لالی کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے گلشن اقبال میں اردو یونیورسٹی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی تو ملزمان نے پولیس پر براہ راست فائرنگ شروع کر دی، اس دوران ملزمان کی فائرنگ سے ان کا اپنا ساتھی جمعہ خان ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے 30 بور پستول برآمد ہوا، ہلاک ملزم جمالی گوٹھ کا رہائشی اور انتہائی سفاک جرائم پیشہ تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ایک ساتھی نظام الدین کو واردات کے اگلے ہی روز 16 دسمبر کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

ملزم کے خلاف مبینہ ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 719/2022 درج ہے۔