غیر ملکی سفیروں نے پاکستان کی سکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی

 
0
85

اسلام آباد: غیر ملکی سفرا نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال تسلی بخش قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ملک کی موجود ہ سکیورٹی صورتحال کے معاملے پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفیروں اور ڈپلومیٹس کو بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بڑی تعداد میں سفرا اور ڈپلومیٹس نے شرکت کی۔
سیکریٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور سیکیورٹی حکام کی جانب سے شرکا کو بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر خان نے شرکا کو سیکیورٹی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ دارالحکومت کے سیکیورٹی انتظامات بہت بہتر ہیں۔
اس موقع پر سفرا کی جانب سے سوالات کیے گئے جن کے حکام نے جوابات دیئے ساتھ ہی سیکٹر آئی ٹین دھماکے میں تحقیقات کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔
بعدازاں سفارت کاروں کی جانب سے بریفنگ کو تسلی بخش قرار دیا گیا۔