باجوڑ: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق

 
0
138

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ میں گھر کی چھت گرنے سے 6بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
موصول ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ قبائلی ضلع باجوڑ کے علاقے میں واقع خار عید گاہ مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں کمرے کی چھت گرنے سے 6بچے جاں بحق جب کہ دو خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق گھر کا سربراہ خار بازار میں ہتھ گاڑی چلاتا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو ضروری کارروائی اور زحمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے خار ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا۔
رپورٹ کے مطابق گھر کے تمام افراد ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو باجوڑ کا کہنا ہے کہ واقعہ رات گئے پیش آیا۔