سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ سے خطاب، پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت

 
0
294

اسلام آباد فروری 03 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک کا سینیٹ سے خطاب، پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں اضافے کی مخالفت، پے کمیشن ہوا کرتا تھا جو گریڈ ایک سے لیکر 22 تک کے تنخواہوں میں اضافے کا تعین کرتا تھا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ میں پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں اضافے کی بِل کی مکمل مخالفت کرتا ہوں، پارلیمنٹرین کی تنخواہوں میں اضافے کی جائے کمی کیجائے تاکہ غریب کی حوصلہ افزائی ہو، آج قربانی دیتے ہیں کہ وزیراعظم و صدر سمیت سارے پارلیمنٹرین اپنی تنخواہ ایک مزدور کے تنخواہ کے برابر کرتے ہیں، آج اگر وزیراعظم و پارلیمنٹرین کی تنخواہ عام آدمی کے برابر کردیں تو عوام کہے کہ قیادت کو ہمارا احساس ہے، جس تیزی سے مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اسی طرح ملازمین کی تنخواہ اور مزدور کی اجرت بڑھائی جائے، پارلیمنٹرین کے تنخواہوں میں اضافے سے عوام پر اچھے اثرات نہیں پڑینگے، ملک اس وقت معاشی بدحالی سے گزر رہا ہے ہمیں اپنا نہیں غریب کی آواز بننا چاہیے۔