امریکا میں طیارے کے انجن میں پھنس کر ایک شخص ہلاک

 
0
174

امریکا میں ایئرپورٹ پر ملازمت کرنے والا شخص طیارے کے انجن میں پھنس کر ہلاک ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست الاباما کے ایئرپورٹ پر ڈیلاس سے پرواز کے بعد طیارے کو مرمتی کام کے لیے پارک کیا گیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت طیارے کا ایک انجن کھلا ہوا تھا۔

امریکی فضائی کمپنی نے اپنے ملازم کی حادثاتی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔