پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ گول کردیا

 
0
161

وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی آئندہ دس روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے، پنجاب اسمبلی میں 9 سے 16 جنوری تک کے سیشن کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اسمبلیوں کی تحلیل کا معاملہ ایک بار پھر گول کردیا ہے، پنجاب اسمبلی کا 9 سے 16 جنوری تک کے سیشن کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، جس میں وزیراعلی کا اعتماد کا ووٹ یا اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے ایجنڈے شامل ہی نہیں کئے گئے۔
پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ نے 9 سے 16جنوری تک کا ایجنڈا جاری کیا ہے، جس کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب پرویزالہی آئندہ 10روز تک اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے۔ اور 16 جنوری تک وزیراعلی پنجاب کے اعتماد کا ووٹ لینے کا معاملہ زیر غور نہیں آئے گا۔