لاہور، میو اسپتال کے سینئر ڈاکٹر کا قتل

 
0
124

لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں گھر میں گھس کر نامعلوم افراد نے میو اسپتال کے فزیشن ڈاکٹر مسعود جیلانی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق میو اسپتال کے مقتول ڈاکٹر مسعود جیلانی کے قریبی عزیز نے واردات کی اطلاع دی، مقتول کی لاش بیڈ روم سے ملی۔

مقتول ڈاکٹر کے سینے پر چھری کا گہرا زخم تھا، پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

ایس پی کینٹ ڈاکٹر رضا تنویر کے مطابق تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے تاہم پوسٹ مارٹم کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب اسلام پورہ میں واقع سپر اسٹور میں ڈکیتی کی واردات پیش آئی، ملزمان نے عملے اور گاہکوں کو یرغمال بنا کر رقم لوٹ لی، ڈاکو جاتے جاتے بسکٹ اور چاکلیٹ بھی لے گئے۔

گرین ٹاؤن میں واقع گھر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جھلس گئے، آگ ہیٹر جلانے کےدوران لگی۔