اداکارہ کبریٰ خان نے یوٹیوبر کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار اداکارہ کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ یوٹیوبر نے من گھڑت الزامات سے میرے اور دیگر اداکاراؤں کے وقار کو مجروح کیا ہے۔
وکیل کبری خان کا مؤقف ہے کہ ہتک آمیز مواد ہٹانے کیلئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے سے رابطہ کیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے کبریٰ خان سمیت چاروں اداکاراؤں کے خلاف سوشل میڈیا پر مواد بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو مواد بلاک کرکے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔