وزیر اعظم کو ووٹ دینا کوئی مک مکا نہیں آج بھی اپنی اصلاح کے لیے تیار ہیں فاروق ستار

 
0
390

کراچی 9 اگست (ٹی این ایس ) ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارے ہزاروں کارکنان پابند سلاسل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لندن کے معاملے سے ہم مکمل طور پر لا تعلق ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی پالیسی ہم خود بنا رہےہیں۔انہوں نے اپنی پارٹی کی وطن سے محبت کے بارے میں کہا کہ ہماری حب الوطنی کو کوئی بھی شک و شبہ کی نظر سے نہ دیکھے کیونکہ ایم کیو ایم جو سیاست کر رہی ہے اس میں کوئی ابہام نہیں ہے ۔وزیر اعظم کو ووٹ دینے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ ایم کیو ایم اگر ہمیں ووٹ نہ بھی دیتی تب بھی ہم کراچی پیکج دیتے ان کو ووٹ دینا کوئی مک مکا نہیں تھا ۔انہوں نے کہا کے ہم آج بھی اپنی اصلاح کے لیے تیار ہیں۔