میاں صاحب طاقت کے بجائے پارلیمنٹ پربھروسہ کریں، خورشید شاہ

 
0
311

اسلام آباد9(ٹی این ایس)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ریلی نکالنا ہرجماعت کاحق ہے ۔ عدالت نااہل قراردے چکی، خود کو بچانے کا یہی طریقہ تھا ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کئی بارکہا کہ میاں صاحب طاقت کے بجائے پارلیمنٹ پربھروسہ کریں ۔ آج انہیں بھٹو کا فلسفہ سمجھ آگیا ہےکہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ جب کرسی ملتی ہے تومیاں صاحب سب کچھ بھول جاتےہیں ۔ نوازشریف نے عوام کی رائے اور سوچ کو سمجھنے میں بہت دیر کی ۔ نا اہلی پرعوام کےپاس جانےمیں نوازشریف نے بہت دیر کردی ۔ قطری خط نے میاں صاحب کو نقصان پہنچایا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سرپرائز دے گی ۔ اگراین اے 120 پربیگم کلثوم نواز کو امیدوار بنایا گیا تون لیگ انتخاب جیت جائےگی ۔

خورشید شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کےساتھ کوئی معاملہ نہیں، وہ بھی اپوزیشن میں ہے اورہم بھی