نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،ْشاہد خاقان عباسی سمیت دو انوسٹی گیشن اور 20انکوائریوں کی منظوری

 
0
379

اسلام آباد جنوری 02 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دو انوسٹی گیشن اور 20انکوائریوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے ’-’ احتساب سب کیلئی—– ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ،ْ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے ،ْ میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ،ْ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آبادمیں منعقد ہوا ۔ جاری اعلامیہ میں کہاگیا کہ نیب اس بات کو واضح کرنا چاہتا ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس کے باے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دلآزاری مقصود نہیں۔تمام انکوائریاں اورانویسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی ہیں جوحتمی نہیں۔ نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کریگا جس کے بعد مزیدکارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جاتاہے ۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2 انو سٹی گیشنزکی منظوری دی گئی جن میںشاہد خاقان عباسی سابق وفاقی وزیر برائے پٹرولیم وقدرتی وسائل، ارشد مرزا ،سا بق سیکرٹری پٹرولیم ،شیخ عمران الحق، سابق منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان اسٹیٹ آئل(PSO)،یعقوب ستا رڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرپاکستان اسٹیٹ آئل اورمحمدنعیم الدین خان صدر/چیف آپریٹنگ آفیسر بنک آف پنجاب اور دیگر شامل ہیں ۔جبکہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں20 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ جن میںمیاں امتیا زسابق ممبر قومی اسمبلی ،میاں ابراہیم ،میاں اعجاز عامر ،چوہدری محمد منیر اور دیگر، سہیل انورسیال، سابق صوبائی وزیر داخلہ،علی انورسیال اوردیگر، جام خان شورو،سابق صوبائی وزیر محکمہ بلدیات سندھ ،زاہد علی برگری، سابق صوبائی وزیر سندھ،عبدالجبارخان سابق پولیٹیکل کنسلٹنٹ،امان اللہ سیال چیئرمین مہران کوآپریٹو سوسائٹی، علی عثمان سٹاک بروکریج پرائیویٹ لمیٹڈ،خالدہ انور،ایم عثمان تصدق اوردیگر،جسٹس (ر)ملک محمدقیوم سابق اٹارنی جنرل پاکستان اور دیگر،فاروق اعوان سابق سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر، میسرز گولڈ ٹرانسمٹ نیٹ ورک ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کراچی اور میسرز گرین ایپل سپر مارکیٹ پرائیویٹ لمیٹڈ لاہور، شاہد ملک،شہباز یاسین ملک ،صائمہ شہباز ملک مالکان ہلٹن فارما لمیٹڈ اور دیگر،میسرز ڈی بلوچ ،ٹھیکہ دار،محکمہ آبپاشی صوبہ سندھ کے افسران /اہلکاران اور دیگر، محمد رمضان اعوان ،سابق سیکر ٹری ،لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ اور دیگر، محمد طارق اعوان سابق سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا،فریداللہ سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا، افسران و اہلکاران ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا ، لیاقت علی بھٹی ایس ڈی ای او محکمہ تعلیم ، دیدار حسین جلبانی،سابق ڈی ای او محکمہ تعلیم قمبرشہداد کوٹ،قمر رضا بلوچ ،سابق ڈپٹی کمشنر قمبرشہداد کوٹ اور دیگر، افسران / اہلکاران نیشنل ہائی وے اتھارٹی اولڈ لاڑکانہ پیکج ا وردیگر،عبدالرزاق، ایکسئین ،سید قلندر حسین شاہ چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل بہاول نگر، ڈسٹرکٹ کونسل بہاول نگر کے افسران / اہلکاران اوردیگر ، ایسٹ ویسٹ کمپنی ایل ایل سی کی انتظامیہ اور دیگر ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کارپو ریشن لمیٹڈ کراچی کی انتظامیہ ،عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے افسران / اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریاں شامل ہیں۔ایگزیکٹو بورڈ نے پی آئی اے کے افسران /اہلکاران کے خلاف بھرتیوں کا معاملہ قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے ایف آئی اے، پرنسپل گرلز کیڈٹ کالج مردان کی تعیناتی کا معاملہ قانون کے مطابق تحقیقات کیلئے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کوبھیجنے کی منظوری دی۔ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس نے منشاء گروپ کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دی جبکہ علی عثمان سٹاک بروکریج پرائیویٹ لمیٹڈ،خالدہ انور،ایم عثمان تصدق اوردیگر کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست مسترد کر دی۔چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کے لئے –’ احتساب سب کے لیی—– ‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے ،ْ میگاکرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ، اشتہاری اور مفرور ملزمان کی گرفتاری اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے۔ہائوسنگ/کوآپریٹو سوسائٹیز کی طرف سے قوم کی لوٹی گئی رقوم کی واپسی کیلئے موئثر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بدعنوان عناصر کے خلاف شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریوں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شوائد کی بنیا د پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔