اسلام آباد نومبر 25(ٹی این ایس): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم کو ٹیلی فون کر کے اسلام آباد دھرنے میں کسی بھی تشدد سے بچنے اور اس سے پرامن طریقے سے نمٹنے کی تجویز دی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔ آرمی چیف نے وزیراعظم سے بات چیت میں کہا کہ دونوں جانب سے تشدد سے گریز کریں کیونکہ موجودہ صورتحال قومی مفاد اور اتحاد میں نہیں ہے۔